کراچی: پاکستانی شوبزکی جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کو شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی کی رسمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں، مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نہ جانے کون کون سی رسموں کے بعد دونوں رواں ہفتے کی ابتدا میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اور شائقین نے سکون کا سانس لیا تھا، لیکن شادی کے مختلف فنکشنزاب بھی مسلسل جاری ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو زچ کرکے رکھ دیا ہے۔ شادی پر بے انتہا فضول خرچہ کرنے اور پیسہ پانی کی طرح بہانے پر صارفین نے اسٹار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔