ظاہر ہے یہی بات ہوگی کہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے کیونکہ اب وہ ایک برطانوی شاہی میجر عقبیٰ ملک سے شادی کر رہی ہیں اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اقرار کر لیا ہے۔
من مائل ڈرامہ کی اسٹارنے آفیشلی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب شادی کرنے والی ہیں،عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی شوبز چھوڑ چکی ہوں،ان کا کہنا تھا ہماری منگنی پچھلے سال ہوئی ہے اور ہم اپنی شادی کو ایک پرائیوٹ ماحول میں کرنا چاہتے ہیں۔
جیو پاکستان کے مطابق عائشہ خان عقبیٰ ملک سے شادی کر رہی ہیں جو کہ پاکستان کے پہلے آرمی آفیسر ہیں جو کہ برطانوی رائل آفیسر کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔