وادی نیلم میں پل ٹوٹ گیا،40 سے زائد سیاح دریا میں ڈوب گئے،پل ٹوٹنے کی وجہ کیا بنی؟


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 13, 2018

وادی نیلم میں پل ٹوٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں پل پر کھڑے 40 سے زائد سیاح دریا میں ڈوب گئے ہیں،6 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے،4 لاشیں نکال لی گئی ہیں،دیگر کی تلاش جاری ہے،سیاحوں میں اکثر کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے ۔

آرمی چیف کا بھی نیلم وادی میں پل ٹوٹنے پودریا میں ڈوب جانے والے سیاحوں کے لیے اظہار افسوس،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ریلیف مشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے،ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کی ٹیم بھی بھیج دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اتوار کا دن ہونے کے باعث سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نےنیلم وادی کا رخ کیا تھا ۔