ڈالر کی اونچی اڑان ، 8 روپے اضافے کے بعد 142 روپے کا ہوگیا


Syed Rizwan Shamsi Posted on November 30, 2018

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا  سب سے زیادہ اضافہ،ٹریڈنگ کے دوران 8 روپے اضافے کے بعد ڈالر 142 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے باعث ملکی قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔