کرپٹ آدمی اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں، جوادہ ہے: چیئرمین نیب


Syed Rizwan Shamsi Posted on December 06, 2018

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دعوےسے کہتا ہوں نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے، کرپٹ آدمی چاہے اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں جوابدہ ہے۔ پانچ لاکھ کے منصوبے پر 50 کروڑ لگ جائیں تو اس سے متعلق پوچھنا جرم تو نہیں ہے۔چیئرمین نیب نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل برداشت کر لیں گے لیکن سمجھوتا نہیں کریں گے، ذات پر تنقید قبول ہے لیکن ادارے پر ہرگز قبول نہیں ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے معیشت متاثر ہو، کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا تخصیص احتساب جاری رہے گا۔